ہمارے مضامین کے متعلق تازہ معلومات اور نئے مضامین کی اشاعت کی اطلاع پانے کے لئے مندرجہ ذیل اطلاع نامہ میں اپنا ای میل درج کریں
نظر ثانی شدہ مسودہ نمبر: 1.0.0
تعارف
خلافتِ شیخین کو ماننے والے سیاسی شیعہ بالمقابل عقیدتی امامی شیعہ
اھل ِکوفہ کا اصل عقیدہ
یزید کی بیعت کی ابتدا
خلافتِ شیخین تسلیم کرنےوالے کوفی شیعوں کے امام حسین کے نام خطوط
صحابی سلیمان بن صرد (رض) اور توابون پر ناصبی اعتراضات
حضرت مسلم بن عقیل (ع) کے قتل میں صحابہ اور ان کی اولادوں کی شرکت
عثمانی شیعہ یعنی ناصبیوں نے امام حسین (ع) کو قتل کیا
شیعان کوفہ بالمقابل اصحابِ رسول و اصحابِ عثمان
توابون بالمقابل طلحہ و زبیر
امام حسین (ع) کے ناصبی قاتلوں کا پیروکار کون ہے؟
کیا واقعہ ِکربلا شیعہ سنی فرق کو اُبھارتا ہے؟
امام ِاھل بیت کی اپنے شیعوں پر تنقید
حاصل ِمطالعہ
اپنے احباب کو یہ مضمون ای۔میل کریں
باب نمبر 1
تعارف
Ansar.org جیسے تمام نواصب یہ جھوٹ پھیلاتے آئے ہیں کہ امام حسین کے قاتل شیعان ِ اھل بیت (ع) ھی تھے۔ اس آرٹیکل میں ھم اس جھوٹے دعوٰی میں موجود تمام خامیوں پر روشنی ڈالینگے۔ اس موضوع کے متعلق ناصبی حضرات کے دٰعوں کا خلاصہ یہ ہے۔
1. شیعوں نے امام حسین (ع) کو خطوط کے ذریعے کوفہ آنے کی دعوت دی تاکہ وہ ان کی بیعت کریں اور اپنا امام تسلیم کر سکیں۔
2. امام حسین (ع) نے حضرت مسلم بن عقیل کو اپنا نمائندہ بنا کر کوفہ روانہ کیا تاکہ وہ وہاں کی صحیح صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔
3. شیعوں نے حضرت مسلم بن عقیل کے ذریعے امام حسین کی بیعت کی۔
4. عبیداللہ ابن ذیاد کی کوفہ آمد پر انہی شیعوں نے مسلم بن عقیل کا ساتھ چھوڑ دیا۔
5. شیعہ امام حسین کی مدد کرنے سے قاصر رہے جس کی وجہ سے اُن کا قتل ہوا۔
ھم نے اس آرٹیکل میں تمام تاریخی شواھد کو مد ِنطر رکھتے ہوے اھل ِکوفہ کے اصل عقیدہ کو بیان کیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی واضح کیا ھے کہ سید الشھداء اور ان کے رفقاء کے اصل قاتل کون تھے اور آج کون اان قاتلان کے پیروکار ہیں۔