Answering-Ansar.org :: نکاح المتعہ
اطلاع نامہ | پہلا صفحہ ہمارا رابطہ | سائٹ کا استعمال
نکاح المتعہ 

تمام مضامین میں سرچ کیلئے استعمال کریں۔۔۔
Google

ہماری سائٹ ان زبانوں میں دستیاب ہے۔۔۔




ہمارے مضامین کے متعلق تازہ معلومات اور نئے مضامین کی اشاعت کی اطلاع پانے کے لئے مندرجہ ذیل اطلاع نامہ میں اپنا ای میل درج کریں


نظر ثانی شدہ مسودہ نمبر: 1.0.0



تعارف
عقد ِمتعہ کسے کہتے ہیں؟
عصر ِحاضر میں عقد ِمتعہ کی اہمیت
قرآن میں نکاح المتعہ کا بیان
متعہ کے خلاف ناصبی اعتراضات اور ان کے جوابات
کیا قرآن نے متعہ کو منسوخ کردیا؟
کیا سنت نے متعہ کو منسوخ کردیا؟
حضرت عمر کا متعہ کو ممنوع قرار دینا اور صحابہ، تابعین اورعلماء کا اسے حلال تسلیم کرنا
نواصب کی جانب سے متعہ کے متعلق شیعہ احادیث کا غلط استعمال
حاصل مطالعہ
اپنے احباب کو یہ مضمون ای۔میل کریں


باب 1: تعارف


مسلمانوں کے مختلف مکاتب ِفکر کے درمیان بھائی چارے کا خواب کون ذی شعور اور مخلص مسلمان نہیں دیکھتا لیکن بدقسمتی سے دشمنان ِدین ہمیشہ سے ہی اس بات کو یقینی بناتے آئے ہیں کہ مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں رہیں۔ اسی کام کو سرانجام دینے کی غرض سے انہوں نے ایک ایسے گروہ کا انتخاب کیا جس کا شجرہ نسب تاریخ کے چند ظالم ، بدکار، فاسق و فاجر ترین انسانوں میں سے ایک یعنی یزید ِپلید سے ملتا ہے اور پھر اس گروہ کو ایک تنظیم کی شکل بھی دیدی۔ جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں ناصبی ٹولہ سپاہ ِصحابہ کی جو عام مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے اپنے اسلاف کی طرح ہمیشہ سے ہی اھل ِسنت کی صفوں میں جا کر بیٹھتا ہے ، اپنے آپ کو اھلِ سنت کہلواتا ہے اور عام مسلمانوں کے درمیان ناچاقی ابھارنے کا کام وہیں سے سرانجام دیتا رہا ہے اور کبھی کسی تو کبھی کسی موضوع کو متنازع بنا کر عام مسلمانوں کے جزبات بھڑکاتا اور انہیں اتنشار کی جانب راغب کرتا ہے اور ان کے ان افعال سے نتیجتاً مذہبِ اھل ِسنت کے ساتھ ساتھ دین ِاسلام کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔

متعہ النساء یا نکاح المتعہ ان موضوعات میں سے ہے جن کو محبان ِیزید یعنی ناصبی حضرات نے ہمیشہ سے شیعان ِعلی (ع) پر تنقید کرنے کا ایک ذریعہ بنائے رکھا ہے ۔ لیکن انہی کے مسلک کی کتابوں میں موجود تاریخی حقائق جب شیعہ عقیدہ ہی کی تائید کرتے ہیں تو یہی نواصب سٹپٹاجاتے ہیں اور شیعہ حضرات کو نیچا دکھانے کے لئے صرف لغویات اور کبھی تشدد کا سہارا لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں لیکن چونکہ ہم امن پسند لوگ مسائل کو صرف علمی گفتگو سے حل کرنے کے قائل ہیں لہٰذا ہم نے اپنا حق سمجھتے ہوئے اس موضوع پر قلم اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ تشدد پسند ٹولہ مزید کسی مسلمان کو گمراہ نہ کرسکے۔

انٹرنیٹ پر مباحثوں میں حصہ لینے والے جانتے ہیں کہ سپاہ صحابہ کے شدت پسند اور امن مخالف ناصبیوں کا یہی وطیرہ رہا ہے۔ لیکن اس کتابچہ میں ہم انشاللہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیں گے اور متعہ کو حرام قراردینے والے حضرات کو بتائیں گے کہ جن صحابہ و تابعین کی محبت کا وہ دم بھرتے ہیں ان میں سے کتنے صحابہ ، تابعین اور فقہاء متعہ کو جائز تسلیم کرتے تھے بلکہ بعض نے تو خود بھی متعہ کیا اور ان متعہ سے پیدا ہونے والی اولادیں سپاہ صحابہ کو صحابی، تابعین اور فقہاء ہی کی شکل میں عطا کیں۔

یوں تو متعہ کے خلاف کئی کتابیں لکھی گئیں ہیں اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب یہ کام انٹرنیٹ پر باآسانی ہورہا ہے لیکن ہم اپنے اس کتابچے میں مندرجہ ذیل کتابچوں کا رد کردیں گے ۔

نکاح المتعہ کا شیعہ عقیدہ از ڈاکٹراحمد عبداللہ سلمہ
 http://islamicweb.com/beliefs/cults

کیا اسماء بنت ابو بکر نے متعہ کیا؟ از
 http://www.ansar.org/english/faq21.htm

شیعہ ممنوعہ نکاح المتعہ پر عمل کرتے ہیں از ابو سفیان
 http://islamicweb.com/beliefs/cults

شیعہ اور سنت کی پیروی کرنے والے مسلمانوں میں فرق، از محمد اسماعیل
 http://www.muslimworld.co.uk/refutations/sheeah.html

نوٹ: متعہ کے متعلق یہ اردو مضمون ہمارے انگریزی آرٹیکل سے ہی لیا گیا ہے تاہم اختصار کو ملحوظ ِ خاطر رکھتے ہوئے طویل بحث اور حوالہ جات کو اس اردو مضمون میں شامل نہیں کیا گیا۔ مکمل آرٹیکل ہمارے انگریزی سیکشن میں پڑھا جاسکتا ہے۔

برادرانِ اھل ِسنت سے اپیل: چونکہ عرصہ دراز سے اھل ِسنت کے لباس میں چھپا ایک ٹولہ رہا ہے جس سے لوگ 'ناصبی' کے نام سے واقف ہیں یہ ٹولہ اتحاد بین المسلمین کی راہ میں ہمیشہ سے ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف ناموں سے اپنے مزموم کاموں میں مصروف ِعمل ہے ۔ اب چونکہ یہ لوگ اپنے آپ کو سُنی کہتے ہیں اور سُنی کتابوں پر ہی انحصار کرتے ہیں لہٰذا ہمیں بھی انہی کی کتابوں سے حوالے پیش کرنے پڑتے ہیں اور ان سے اسی لب و لہجہ میں گفتگو کرنی پڑتی ہے جو وہ سمجھتے ہیں۔ اس لئے اصل سُنی حضرات سے ہماری گزارش ہے کہ ہماری طرف سے اس مضمون میں اگر کوئی بات انہیں ناگوار گزرے تو وہ یہ جان لیں کہ انہیں شائد ایسا محسوس ہوتا ہو لیکن ہماری تنقید کا ہدف صرف اور صرف وہ ناصبی یزیدی ٹولہ ہی ہے نہ کہ پورا مسلک ِاھل ِسنت ۔


© 2002 - 2009 Answering-Ansar.org
ہمارا رابطہ | سائٹ کا استعمال | تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں